ابنا: ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور سوئزرلينڈ کے وزير خارجہ ڈيڈيئر بورخالتر کے درميان ہونے والي ملاقات ميں ايران اور پانج جمع ايک گروپ کے درميان ہونے والے مذاکرات کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا گيا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نےاپني گفتگو ميں تہران کے جوہري معاملے کو سفارتي طريقے سے حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا۔ وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے اس موقع پر ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے درميان مذاکرات کي ميزباني پر اپنے سوئس ہم منصب کا شکريہ ادا کيا۔درايں اثنا ايران کے نائب وزير خارجہ برائے يورپي امور مجيد تحت روانچي اور برطانيہ کے نائب وزير خارجہ سائمن گس نے بھي جنيوا ميں ايک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کي ہے۔ اس ملاقات ميں اس بات پر اتفاق کيا گيا کہ دنوں ممالک آئندہ ہفتے تہران اور لندن کے لئے اپنے اپنے ناظم الامور کے ناموں کا اعلان کريں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ايران کے نائب وزيرخارجہ برائے عالمي قوانين عباس عراقچي نے جنيوا ميں اپنے فرانسيني ہم منصب جاک اوبير سے ملاقات کي ہے جس ميں تہران پيرس تعلقات کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا گيا۔
.......
/169